عابد چودھری:سیف سٹی نے نئی منفرد سہولت متعارف کروا دی، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے ذریعےخواتین کی شکایت کا حل اب گھر بیٹھے۔
تفصیلات کےمطابق سیف سٹی نے "پوسٹ ایف آئی آر فالواپ سروس "متعارف کروا دی۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن " پوسٹ ایف آئی آر فالواپ سروس " کے ذریعے متاثرہ خواتین سے مسلسل رابطے میں رہتا ہے۔
ترجمان سیف سٹیز کاکہنا تھا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پولیس سے کیس کی ایف آئی آر کے بعد ہونے والی پیش رفت بارے مکمل معلومات بھی حاصل کرتا ہے۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے مسائل کا قانونی حل بھی پیش کرتا ہے،ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطے کے لیے 15 پر کال کریں اور 2 کا انتخاب کریں۔