ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطینی طالبعلم کی سیٹ بدلنے کی درخواست پر ٹیچر نے دہشتگرد قرار دے دیا

فلسطینی طالبعلم کی سیٹ بدلنے کی درخواست پر ٹیچر نے دہشتگرد قرار دے دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا میں اسکول کے فلسطینی طالب علم کو سیٹ بدلنے کی درخواست پر ٹیچر نے دہشت گرد قرار دے دیا۔

غیرملکی میڈیا نے مسلمانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل کے حوالے سے بتایا کہ پنسلوانیا کے ایک اسکول میں  فلسطین نژاد امریکی طالب علم نے کلاس میں اپنی نشست بدلنے کی درخواست کی تو ٹیچر نے کہا میں دہشت گردوں اور انتہاپسندوں سے بات چیت نہیں کرتا۔امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل اور اسکول کی جانب سے استاد یا طالب علم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اسلامک ریلیشنز کونسل  طالب علم  کے والدین سے رابطے میں ہے

دوسری جانب اسکول انتظامیہ نے فلسطینی طالب علم کو انتہاپسند کہنے والے ٹیچر کو معطل کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ نسل پرستانہ گفتگو برداشت نہیں کی جائے گی۔ واقعے میں ملوث ٹیچر تحقیقاتی عمل مکمل ہونے تک معطل رہیں گے۔  

 
 

Ansa Awais

Content Writer