ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان ٹیسٹ سیریز ، ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیدی

د

ملتان ٹیسٹ سیریز ، ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیدی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن 120 رنز سے جیت لیا اور 2 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

 ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 133 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں 1990 کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان میں پہلا ٹیسٹ جیتا ہے۔

تیسرا دن

کھیل کے تیسرے دن کے آغاز پر ہی سعود شکیل 13 اور نائٹ واچ مین کاشف علی ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 15 رنز پر پویلین لوٹے، اس کے علاوہ ساجد خان 7، نعمان علی 6 اور محمد رضوان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرا روز

دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن کے ساتھ کریز پر تھے، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 178 رنز اور ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹیں درکار ہیں۔

پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا، شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم نے 31 رنز بنائے جبکہ کامران غلام 19 رنز بنا سکے۔

قبل ازیں ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کپتان کریگ براتھ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں میکل لیوس 7، عامر جینگو 30، کیویم ہوج 15، ایلک اتھاناز 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28، ٹیون املاچ 35 جبکہ گڈاکیش موتی اور جومل واریکن 18، 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پہلا روز

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیمیں اپنی پہلی اننگز مکمل کرچکی تھیں، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں انتہائی مایوس کن کھیل پیش کیا اور پوری ٹیم 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کپتان شان مسعود 15، کامران غلام 16، محمد ہریرہ 9 اور بابراعظم محض ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، پانچویں وکٹ پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن بعدازاں سعود 32 کے انفرادی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، محمد رضوان بھی 49 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

نعمان علی صفر، سلمان علی آغا 9، ابرار احمد 2 اور کاشف علی بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے 4، گڈاکیش موتی نے 3 اور کیمار روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز

قبل ازیں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعے پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے عامر جنگو کو اپنا شکار بنایا، اس کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈین بیٹرز کو ٹکنے نہ دیا اور یکے بعد دیگرے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نعمان علی کے ہیٹرک کے ساتھ 6 شکار
قومی سپنر نعمان علی نے ہیٹرک سکور کی اور وہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے ہیٹرک کرنے والے پہلے سپنر بنے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی 9 ویں وکٹ 95 کے مجموعے پر گری جب نعمان علی نے کیمار روچ کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔

پاکستان کی طرف سے ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ بھی نعمان علی نے ہی لی اور اس طرح انہوں نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اس کے علاوہ ساجد خان نے 2، کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے گداکیش موتی 55 رنزبنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ مہمان ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور 4 کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

تاہم پاکستانی باؤلرز نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کا بھرکس نکال دیا اور مہمان ٹیم 163 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

ٹاس

قبل ازیں ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کریں۔

قومی کپتان شان مسعود کا اس موقع کہنا تھا کہ سپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاکہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو بڑا سکور کرنے سے روک سکیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا ہے جبکہ خرم شہزاد کو آرام دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں 127 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں سپنرز نے حاصل کی تھیں۔