ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیاروں کے حادثات کا معاملہ، ڈی جی سول ایوی ایشن نے بڑا حکم دیدیا

طیاروں کے حادثات کا معاملہ، ڈی جی سول ایوی ایشن نے بڑا حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شعیب مختار: ایئرپورٹس پر طیاروں کا حادثے سے بال بال بچنے کا معاملہ, ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹس پر کتوں کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دے دیا.

تفصیلات کےمطابق ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر کتوں کا ہونا فلائٹ سیفٹی کی کھلی خلاف ورزی ہے، کئی روز سے میڈیا پر کراچی سمیت اسلام آباد اور دیگر ایئرپورٹس پرکتوں کے مٹر گشت سمیت صفائی کے ناقص انتظامات کی نشاندہی ہوئی ہے۔

کتوں کا ایئرپورٹس پر ہونا طیاروں کے لیے بڑا خطرہ ہے، عالمی رولز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرینگے۔

ڈی جی سی اے اے نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ کو صفائی سمیت دیگر معاملات ٹھیک کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈی جی سی اے اے نے حکم دیا کہ محفوظ فلائٹ آپریشن کے لئے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر اقدامات کیے جائیں۔