ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس کا اہم فیصلہ سنا دیا گیا

 ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس کا اہم فیصلہ سنا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر احسن: مقدمہ مقرر نہ کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔
سپریم کورٹ نے معاملہ فل کورٹ کے لئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا، جسٹس منصور علی شاہ نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا، ایڈیشنل رجسٹرار کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم ہوگئی۔

فیصلہ میں کہا گیا کہ ایڈیشنل رجسٹرار پر توہین عدالت ثابت نہیں ہوتی، ججز کی انتظامی کمیٹی کسی عدالت سے کیس واپس نہیں لے سکتی،نذرعباس نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی۔

سپریم کورٹ کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ ججز کمیٹی ریگولر بنچ سے کیس واپس لے سکتی ہے یا نہیں فل کورٹ فیصلہ کرے،چیف جسٹس پاکستان معاملہ پر فل کورٹ تشکیل دیں۔
ججز کمیٹی اور آئینی کمیٹی نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی،مقدمہ مقرر نہ کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرار کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیاتھا، 2رکنی بینچ نے ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ 23جنوری کو محفوظ کیا تھا۔