یاسر عرفات: نارووال کے نجی اسکول میں "مار نہیں پیار" کی خلاف ورزی ،پرائیویٹ اسکول میں طلباپر پرنسپل اور اساتذہ کا تشدد،طلبا پر تشدد کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کےمطابق نارووال کے نجی سکول کی "مار نہیں پیار" سلوگن کی کھلے عام خلاف ورزی، موضع دھبلی والا میں واقع پرائیویٹ سکول کے طلبہ پر پرنسپل اور اساتذہ کی جانب سے مبینہ بدترین تشدد کیا گیا،بچوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ڈی پی او نارووال نوید ملک کا کہنا تھا کہ اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد زمان باجوہ کی مدعیت میں تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ صدر پولیس نے 1 ٹیچر کو حراست میں لے لیا اور دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں بیان کیا گیا کہ سکول پرنسپل عمر شیر، ٹیچر محمد طلحہ، نے بچوں پر مبینہ تشدد کیا ہے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس میں اساتذہ چھڑی، ڈنڈے کے ساتھ بچوں کی پشت پر بے دریغ مار کٹائی کر رہے ہیں۔
ایف آئی آر کا متن میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب کے سلوگن مار نہیں پیار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اساتذہ مار کٹائی کے بعد تھک کر اپنے ساتھی کو ڈنڈا پکڑا دیتا ہے، ٹیچر بچوں پر تشدد کر رہے ہیں اور بچے شدید تکلیف میں بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے پر محکمہ ایجوکیشن حرکت میں آگیا۔