عابد چودھری:شفیق آباد پولیس نے15پرڈکیتی کی جھوٹی کال دینےوالاملزم گرفتار کر لیا۔
کالرصداقت نےاڑھائی لاکھ کی رقم چھیننےکی جھوٹی اطلاع دی جس پرشفیق آباد پولیس نے فوری رسپانس دیا،دوران انٹیروگیشن ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا۔
ملزم نےسگےباپ کےپیسوں کوموٹرسائیکل کےٹاپےمیں چھپاکرجھوٹی کال کی۔پولیس کی پوچھ گچھ نے ملزم صداقت کی صداقت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
ایس پی سٹی کے مطابق شفیق آباد پولیس نے کالر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔