احمد منصور: بھارت کے76ویں ری پبلک ڈے کے موقع پر سکھوں نے واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا اور خالصتان کے نعرے لگائے۔
تفصیلات کےمطابق خالصتانی پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کے لئے دنیا بھر میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جارہا ہے، وہ دن دور نہیں جب سکھ بھارت سے اپنا علیحدہ وطن حاصل کریں گے۔
سکھ رہنما ڈاکٹر بخشش سنگھ نے اس موقع پر بھارت سفارتخانے کے سامنے نعرے لگاتے ہوئے مودی کو سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کا قاتل قرار دیا۔