ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیراخلاقی ویڈیو کا معاملہ، متھیرا کی چاہت فتح علی پر کڑی تنقید

غیراخلاقی ویڈیو کا معاملہ، متھیرا کی چاہت فتح علی پر کڑی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے بغیر اجازت ویڈیو بنانے اور اسے شیئر کرنے پر سوشل میڈیا اسٹار   چاہت فتح علی خان پر سخت تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اپنی نئی ویڈیو میں متھیرا کا کہنا ہے کہ ان کی بے باکی کو غلط انداز میں لینا یا ان کی ذاتی حدوں کو پار کرنا ناقابل قبول ہے، انہوں نے وضاحت کی کہ یہ وائرل ویڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے عجیب اینگل سے بنائی گئی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وہ مہمانوں کو ہمیشہ عزت دیتی ہیں لیکن چاہت نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

 انہوں نےمزید کہاکہ "بولڈ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی مجھے گلے لگائے یا پشت پر ہاتھ رکھے، یہ سب حد سے تجاوز ہےاور ایک باشعور انسان ایسی حرکت نہیں کرے گا۔"

 اداکارہ نے بتایا کہ چاہت فتح علی خان نے وiڈیو ہٹانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک نہ ویڈیو ہٹائی گئی ہے اور نہ معافی مانگی گئی۔

  متھیرا نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ شہرت کے لیے ایسی حرکات کرتے ہیں، جو کہ بہت افسوسناک ہے۔

 انہوں نے اپنے مداحوں کو متنبہ کیا کہ وہ انہیں نہ گلے لگانے کی کوشش کریں اور نہ ہی ہاتھ ملانے کی کیونکہ ان کی ذاتی حدود ہیں جن کا احترام ضروری ہے۔