سرکاری افسر بن کر نوعمر لڑکوں پر جنسی تشدد کرنے والا سفاک درندہ پکڑا گیا

27 Jan, 2024 | 11:55 PM

سٹی42:  جعلی سرکاری افسر بن کر نو عمر لڑکوں کو  ڈرا دھمکا کر بدفعلی کرجنسی تشدد کرنے والا سفاک درندہ  آخر قانون کی گرفت میں آ گیا۔ 

کوہاٹ میں تھانہ جنگل خیل کےایس ایچ او  واجد علی نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب عادی مجرم شہاب اللہ سکنہ شیخان کو اسلحہ سمیت دھر لیا ۔

ملزم فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے کم عمر بچوں کےساتھ تعلقات استوار کرکے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا تھا ور  انکی نازیبا ویڈیو  فلمیں بنا کر ان کو بلیک میل کرتا تھا۔

ملزم خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے لڑکوں کو دوستی پر مائل کرتا تھا۔ 

سفاک ملزم متاثرہ لڑکوں کو انکی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیتا اور ان سے رقم کا مطالبہ بھی کرتا اور  بار بار بدفعلی پر اکساتا تھا۔ 

ملزم کے خلاف ڈی پی او کوہاٹ فرحان خان کو شکایت موصول ہوئی تھی جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پکڑے گئے ملزم کے خلاف تھانہ جنگل خیل میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

مزیدخبریں