دینی مدرسہ میں کھانا کھانے کے بعد متعدد طالبات  ہسپتال پہنچ گئیں

27 Jan, 2024 | 10:38 PM

سٹی42: دینی مدرسہ میں کھانا کھانے کے بعد طالبات کی طبعیت بگڑ گئی۔ متعدد طالبات  ہسپتال پہنچ گئیں۔ 

راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک مستقیم میں ایک  دینی مدرسے میں رات کا کھانا کھانے کے بعد متعدد طالبات کی طبعیت خراب ہو گئی۔ فوڈ پوائزننگ کی علامات ظاہر ہونے پر طالبات کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔  فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے بارہ طالبات کو ہسپتال پہنچایا ہے۔ مزید طالبات کے متاثر ہونے کا کدشہ ہے تاہم ریسکیو اہلکار مدرسہ پر موجود ہیں اور طالبات سے فرداً فرداً اتمام طالبات کی دیکھ بھال کر رہے  ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ طالبات نے رات کا کھانا کھانے کے بعد طبعیت خراب ہونے کی شکایت کرنا شروع کی۔ 

مزیدخبریں