ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران دہشتگردی؛ ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشتگردی سے لڑنے سے نہیں روک سکتے، ترجمان فارن آفس

Mumtaz Zahra Baloch, Sistan Sarawan terrorist attack, pakistanis killed in sarawan, City42, Pakistan's Foreign Office
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایران میں پاکستانیوں کا قتل کے واقعہ پر پاکستان کا سرکاری ردعمل سامنے آ گیا۔ دفتر خارجہ  کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ  نے کہا ہے کہ یہ ایک ہولناک اور قابل نفرت واقعہ ہے اور ہم اس کی بلاشبہ مذمت کرتے ہیں۔اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشت گردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے۔

ممتاز زہرا بلوچ  نے کہا کہ   ہم ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ہم نے واقعے کی فوری تحقیقات کرنے اور ملوث افراد کے فوری محاسبہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ زاہدان میں ہمارے قونصلر اسپتال جا رہے ہیں جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ وہ مقامی حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور سخت کارروائی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ اس سنگین معاملے سے پوری طرح آگاہ ہیں اور تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانہ لاشوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کرے گا۔ اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشت گردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے۔