سٹی42: مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈر اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے لاہور میں اپنے انتخابی حلقہ میں بہت بڑی ریلی نکالی۔
ریلی میں حمزہ شہباز کی تقریر کے دوران کسی حاسد نے ان پر جوتا پھینک دیا۔ حمزہ شہباز شریف کے مداحوں نے جوتا پھینکنے والے پر تھپڑوں اور ٹھڈوں کی بارش کر دی۔مسلم لیگ نون کے مقامی رہنمائوں نے جوتا پھینکنے والے کو حمزہ شہباز کے مداحوں سے چھڑوایا اور اس کی جان بچانے کے لئے اسے ایک مکان میں لے گئے۔
حمزہ شہباز کی ریلی کے دوران توہین آمیز حرکت کرنے والے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا حامی ہے۔
جس وقت حمزہ شہباز اپنے مداحوں کے بہت بڑے مجمع سے خطاب کر رہے تھے، اچانک انہیں بازو پر ایک جوتا آ کر لگا، حمزہ نے کمال تحمل سے اس صورتحال میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ تاہم ان کے حامیوں نے ان پر جوتا پھینکنے والے کر پکڑ کر بری طرح پیٹنا شروع کر دیا۔ اس صورتحال میں حمزہ نے ایک بار پھر گہری فراست کا مطاہرہ کیا اور ان کے اشارے پر مسلم لیگ نون کے سینئیر کارکن حرکت مین آئے اور جوتا اچھالنے والے کو مداحوں کے ہجوم سے چھڑوا کر اسے مزید تشدد سے بچانے کے لئےکسی قریبی مکان میں لے گئے۔