ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمیں گھروں کے اندر بھی اجتماعات نہیں کرنے دیئے جا رہے، دانیال عزیز کا احتجاج

Danial Aziz, City42, NA 116، Narowal, Ahsan Iqbal, Ahmad Iqbal, PMLN, Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نارووال  میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 116 سے  آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے والے مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈر دانیال عزیز  نے کہا ہے کہ انہیں انتخابی مہم کے  جلسے کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ جہاں جلسہ ہو وہاں پولیس اور ایلیٹ فورس کی 4 گاڑیاں پہنچ جاتی ہیں۔ لوگوں کو منتشر کرکےکرسیاں اور مائیک اٹھا کر کہا جاتا ہے کہ جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

دانیال عزیز نے صحافیوں کو بتایا کہ جہاں بھی ہم انتخابی مہم کے لئے جاتے ہیں، یہ رات کو وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ دیواریں پھلانگتے ہیں، دروازے توڑتے ہیں، اندر جو سامنا پڑا ہو وہ توڑتے ہیں۔ جو  لوگ وہاں مل جائیں ان کو اٹھا کر لے تھانے لے جاتے ہیں۔  پھر ایک نامعلوم جگہ انہوں نے رکھی ہوئی ہے، وہاں لے جاتے ہیں۔ ایک دو دن تک وہاں رکھ کر ڈی بریفنگ کرتے ہیں، ڈرا دھمکا کے چھوڑ دیتے ہیں۔ 

دانیال عزیز نے کہا کہ ریکارڈ پر تو کوئی کارروائی نہیں ہے لیکن سب کچھ واضح نظر آ رہا ہے، میڈیا والوں نے بھی دیکھ لیا ہے کہ میرے گھر کے قریب  ناکہ لگا رکھا ہے۔ اور بھاری نفری کے ساتھ علاقے میں پھر رہے ہیں جبکہ ہمارے پاس کوئی چیز نہیں ہے۔ آپ نے خود سارا دیکھ لیا ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ یہ لوگ خوفزدہ ہیں۔  یہ ہمیں گرفتار کرنے کے بہانے ڈھونڈتے پھر رہے ہیں۔ ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ لوگوں کو ہراساں کر کے  ہماری کیمپین خراب کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں سب غریب لوگ ہیں۔ انہین ساری رات جگائے رکھتے ہیں۔  وہ ڈر جاتے ہیں۔ اس طرح کی کیمپین انہوں نے چلائی ہوئی ہے۔

دانیال عزیز نے ہفتہ کے روز نارووال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خود ساختہ کیس بنائے گئے ہیں کہ ہمیں گرفتار کیا جا سکے۔ ہم نے ضمانت کروا رکھی ہے پھر بھی گرفتاری کا خدشہ ہے۔ ہم چاردیواری کے اندر کارنر میٹنگیں کر رہے ہیں یہ بھی برداشت نہیں کی جا رہیں۔

دانیال عزیز نے بتایا کہ  پولیس نےہر سڑک پر ناکے لگا رکھے ہیں۔ کسی کو آنے جانے نہیں دے رہے۔ ہمارے سپورٹروں کو  دھمکیاں دیتے  ہیں کہ تھانے چلوتم پر پرچہ دے دیں گے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ احسن اقبال مہنگائی کی قومی مانیٹرنگ کمیٹی کے چئیرپرسن تھے، وہ عوام کو یہ بتانے میں ناکام رہے کہ مہنگائی کیسے ہوئی ہے۔ یہ بتا ہی نہین سکے کہ مہنگائی کا ذمہ ار کون ہے اور کیسے ہوئی ہے، ان کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پارٹی کا امیج خراب ہوا۔

احمد اقبال پر فائرنگ کا واقعہ خود ساختہ ہے

  دانیال عزیز نے کہا کہ اب  احمد اقبال (احسن اقبال کے بیٹے) پر فائرنگ کے خود ساختہ  واقعہ کا مقدمہ بنوا دیا ہے، ابھی تک کوئی بھی اس وقوعہ کے وجود کو ہی نہیں مان رہا۔ اس مقدمہ کا مقصد جسے چاہیں  اسے گرفتار کرنا ہے۔ ہر ایک پر تو مقدمہ بنانا بہت مشکل ہے تو یہ مقدمہ ان کا طریقہ کار ہے سب کچھ کرنے کا۔

پوسٹل بیلٹ کے زریعہ دھاندلی کا پروگرام

دانیال عزیز نے انکشاف کیا کہ "انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کا پروگرام بنایا گیا ہے۔" 

دانیال عزیز نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن آزادانہ الیکشن کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ہمارے لئے لیول پلئینگ فیلڈ کے کوئی انتظامات نظر نہیں آ رہے۔