ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"وعدہ کرتا ہوں راولپنڈی کو لاہور نہ بنا دیا تو میرا نام شہباز شریف نہیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف راولپنڈی لیاقت باغ جلسہ گاہ پہنچ گئے جہاں ان کی آمد پر لیگی متوالوں کا جوش و خروش اور  نعرے بازی کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لیاقت باغ جلسہ کیا ، پنڈال میں لیگی کارکنان کی کثیر تعداد موجود ہے۔

شہباز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت باغ کی تاریخ ہے کہ یہاں بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر قربانی دی گئی، میاں نواز شریف نے جو وعدے کئے پورے کئے،شیخ حرم نے راولپنڈی میٹرو کی بس سروس کی بھرپور مخالفت کی تھی۔ہمارے بعد جو لوگ بھی آئے انہوں نے صرف گالم گلوچ کی لیکن جب ہماری حکومت بنی تو راولپنڈی کو بلیو ٹرین بنا کر دیں گے، حنیف عباسی کے کہنے پر راولپنڈی میں دل کےامراض کا اسپتال بنیا۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ میں نے راولپنڈی میں بذریعہ جہاز سٹی اسکین منگوا کر مہیا کی، رنگ روڈجلد مکمل کیا جائے گا تیس ارب سے پانی کا منصوبہ مکمل ہو گا،تیس ارب کے منصوبے کی منظوری بھی میں نے دی، آئی جے پی روڈ پربجلی سے بسیں چلائی جائیں گی اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کو ختم کرنے کے لئے کام کیا۔

نوازشریف نے اپنی حکومت میں پورے ملک میں جتنے ذہین طلباء ہیں ان سب کو لاکھوں کی تعداد میں لیپ ٹاپ دیے،8 فروری کو فیصلہ ہونا ہے کہ کس نے عوام کو دھوکہ دیا اور کس نے خدمت کی۔ایک سیاسی لیڈر نے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دی،نواز شریف سے مناظرہ کر لو ثابت ہو جائے گا کس نے کام کیا، 8 فروری کو شیر کے شکار کا لگ پتہ جائے گا۔

شہبازشریف نے اپنے چااہنے والوں سے درخواست کی کہ 8 فروری کو شیر پر مہر لگائیں،کامیاب ہو کر وعدہ کرتا ہوں راولپنڈی کو لاہور نہ بنا دیا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔