اقصیٰ سجاد: سورج کی کرنوں کی کرنوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے لاہور میں خواتین، بچوں اور سینئیر شہریوں نے دن کا بیشتر حصہ گھروں کی چھتوں پر، لانز اور پارکوں میں گزارا ۔
آج ہفتہ کے روز کئی ہفتوں بعد گرم دھوپ کے ساتھ دن کا آغاز ہوا تو مسلسل سردی کے ستائے ہوئے لہوریوں نے کئی فہتے بعد کھِل کھلاتے چہروں کے ساتھ دن کا آغاز کیا۔
بہار سے پہلے بہار کا تاثر
شہر میں ہلکی ہوا بھی دن بھر چلتی رہی تاہم دوپہر کے وقت موسم بہار کے آغاز کا پتہ دے رہا تھا۔ موجودہ درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
شہر میں نمی کا تناسب آج قدرے کم ہو گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد ریکارڈ کیاگیا۔لاہور شہر میں ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتے بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
فضائی آلودگی میں معمولی اضافہ
شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ائیرکوالٹی انڈیکس 229ریکارڈ کی جا رہی ہے۔لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر سے بڑھ کر ایک بار پھر تیسرے نمبر پر اور ملک میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔