سٹی42 : مسلم لیگ ن کے رہنمارانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے جو گفتگو کی ہے اصل میں ہمارا منشور وہی ہے۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےرانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ پارٹی قیادت نے فیصلہ کرنے میں بھرپور محنت کی ہے، ہماری پارٹی مضبوط ہوئی ہے، ورکرز کے ساتھ اچھا رابطہ بن گیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ جو پارٹی ٹکٹ کی مخالفت کرے گا اس کے خلاف نوٹس لیا جائے گا، پاکستان میں معاشی عدم استحکام سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے۔
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اس شخص کی وجہ سے نفرت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، پاکستان میں اس شخص نے معاشرہ تباہ کر دیا۔ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر لینے کے لیے 8 مہینے تک منتیں کرنی پڑی۔