ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس فورس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری،132 وارڈنز کی سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی

لاہور ٹریفک پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ،132 وارڈنز کی سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی ہوگئی، ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگانے کی تقریب جاری
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی  ساہی:لاہور ٹریفک پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ، 132 وارڈنز کی سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی ہوگئی، ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگانے کی تقریب جاری۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے ٹریفک وارڈن یونیفارم کی تقریب میں  شرکت کی اور   سینئر افسران کےہمراہ افسران کونئے عہدوں کے رینک لگائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس 959 ٹریفک پولیس افسران کو میرٹ پر ترقیاں دی گئیں،ڈی ایس پیز کی سیٹوں پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ جلد منعقد کیا جائےگا ،کارکردگی، سینیارٹی اور قابلیت کی بنیاد پر ترقی کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔ 

اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس نےقلیل مدت میں 1 کروڑ 30 لاکھ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے،ٹریفک پولیس انتہائی اہم فورس ، شاہرات پر پنجاب پولیس کی نمائندہ فورس ہے۔
 اس تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری ، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ذیشان حیدر، ایس ایس پی ٹریفک غضنفر علی شاہ نے بھی شرکت کی۔