گوالمنڈی اور لوئر مال پولیس کا15 کی کال پر فوری ریسپانس،گمشدہ ہونے والے 3 بچے ورثاء کے حوالے

27 Jan, 2024 | 12:48 PM

وقاص احمد: گوالمنڈی اور لوئر مال پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے گمشدہ ہونے والے 3 بچے ورثاء کے حوالے کر دئیے۔
لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2سگے بہن بھائی کوتلاش کیا،یتیم ملائکہ اور ارمان اپنی والدہ سے بچھڑ گئے تھےجبکہ گوالمنڈی پولیس نےفوری ریسپانس کرتے ہوئے 2 سالہ مشبہ کو  بھی والدہ کے حوالے کر دیا۔
بچوں کے گم ہونے پر ایس پی سٹی کی جانب سےفوری تلاش کرنے کی ہدایت پر گوالمنڈی اور لوئر مال پولیس نے بچوں کی تلاش شروع کی اور تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر  تمام تر وسائل کو بروئے کار لائےگئے۔
بچوں کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔

مزیدخبریں