سٹی42: سیکرٹری صنعت احسان بھٹہ نے پونچھ ہاوس کا دورہ کیا جہاں ایکسیئن کمیونیکیشن اینڈ ورکس، سینیئر معاشی مشیر محمد جاوید، ڈائریکٹر پی ایچ اے، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید قریشی، کنسلٹنٹ آرکیالوجی مقصود احمد، ڈی ڈی پلاننگ محمد فائق اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ نے سیکرٹری انڈسٹریز کا استقبال کیا اور ڈائریکٹوریٹ کے تمام ونگز کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی انڈسٹریز نے بتایا کہ تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جس کو 5 فروری تک مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پی ایچ اے کی مدد سے پونچھ ہاوس کے سامنے گراونڈ میں نئے پودے اور گھاس لگا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 1842 میں تعمیر ہونیوالی پونچھ ہاوس کی عمارت کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے، اس کا میوزیم اور لائبریری 1985 سے لاوارث پڑی تھی،جس کی تعمیرو مرمت کیساتھ تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔