علی رامے: پی ڈی ایم اے پنجاب نکی جانب سے انتظامیہ کو ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر شدید برفباری سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا۔
ترجما ن پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج سے 31 جنوری تک پنجا ب کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے،مری ، گلیات کے علاقوں میں 27 سے 31 جنوری ہلکی اور تیز بارش کے ساتھ برف باری کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی ، گجرانوالا ، لاہور ، نارووال ،منڈی بہاﺅالدین ،میانوالی اور سرگودھا میں 30اور 31 جنوری بارش ہوگی ۔
دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے نے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ مری اور گلیات میں برف باری سے سڑکوں کی صورت حال خراب ہوسکتی ہے ۔