ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناقص اور بدنیتی پر مبنی شکایات مسترد کردی جائیں گی، نیب میں نئے قواعد لاگو

ناقص اور بدنیتی پر مبنی شکایات مسترد کردی جائیں گی، نیب میں نئے قواعد لاگو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی احتساب بیورو (نیب) میں نئی اصلاحات نافذ کر دی گئی ہیں جس کے تحت شکایات پر بلا تاخیر کارروائی کیلئے نئے قواعد وضوابط جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے جامع اصلاحات کے پہلے مرحلے میں نئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں جن کے مطابق احتساب عمل اور شفافیت کو مزید بہتر بنا کر عوامی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنائی جائے گی اور نیب کے بارے میں عوامی تاثر دور کیا جائے گا۔

قواعد و ضوابط کے مطابق تمام گمنام، غیر سنجیدہ، ناقص اور بد نیتی پر مبنی موصول ہونے والی شکایات بغیر کسی کارروائی کے مسترد کر دیا جائے گا اور  ایسے درخواست گزار جن کے الزامات ثابت نہیں ہوں گے انہیں قانون کے تحت سزائیں دی جا سکیں گی۔

Ansa Awais

Content Writer