(سٹی42) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئیں ۔
جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 29 جنوری کو سماعت کرے گا ، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مزید دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے،عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق بھی دلائل طلب کررکھے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل روکنے اور توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی روکنے کی استدعا بھی کررکھی ہے۔