پنجاب میں نمونیا بے قابو، مزید 7 مریض دم توڑ گئے

27 Jan, 2024 | 10:51 AM

زاہد چوہدری: لاہور میں نمونیا میں مبتلا ایک اور بچہ دم توڑ گیا ،گزشتہ  24گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 212نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں نمونیا کے 942نئے مریض رپورٹ ہوئے اورصوبہ  بھر میں نمونیا سے مزید 7اموات کی تصدیق ہوئی رواں سال نمونیا سے اب تک لاہور میں 50اموات ہوچکیں ہیں۔
 رواں سال صرف لاہور میں اب تک نمونیا کے 2313 کیسز رپورٹ ہوئے اور پنجاب بھر میں رواں سال اب تک نمونیا سے 240 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔

مزیدخبریں