خاتون پولیس اہلکار نے قیمتی سامان اور کرنسی سے بھرا بیگ مالک کو لوٹا دیا

27 Jan, 2024 | 03:14 AM

سٹی42: خاتون پولیس اہلکار نے ریلوےاسٹیشن سے ملنے والا ڈالروں، قیمتی سامنا اورلاکھوں روپے سے بھرا بیگ مالک کو لوٹا دیا۔ پولیس اہلکار کی ایمانداری اور پرفارمنس سے امریکی شہری حیرت زدہ ہو گیا۔

 کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن پر  لاہور سے آنے والا پاکستانی نژاد امریکی شہری کراچی کینٹ سٹیشن پر  اپنا بیگ کھو جانے سے پریشان تھے۔ ریلوے پولیس نے امریکی نیشنل پاکستانی شہری کا بیگ ڈھونڈ نکالا۔ شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے ڈالر ، پاکستانی کرنسی اور سونے کے زیورات سے بھرا ہوا بیگ جوں کا توں لو ٹا دیا گیا۔ یہ بیگ ایک خاتون پولیس اہلکار نے تلاش کیا تھا۔ انہوں نے کمال ایمانداری کے ساتھ کھویا ہوا بیگ اس کے مالک کو واپس دے دیا۔

شہری کو اپنا تمام سامان واپس مل جانے پر خوشگوار حیرت ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں بیگ کھو جانے کے بعد سامان واپس ملنے کی کوئی امید نہیں تھی۔ریلوے پولیس کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

ریلوے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ غیر ملکی شہری کے بیگ میں لیپ ٹاپ ، لاکھوں روپے رقم، اور پاسپورٹ اور غیر ملکی دستاویزات موجود تھے۔

مزیدخبریں