سٹی42: چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے اور چوہدری پرویز الٰہی کے بھتیجے نے کہا ہے کہ پرویزالہٰی فیملی انتقامی کارروائی کا جھوٹا پراپیگنڈا نہ کرے، چودھری خاندان کا کبھی شیوہ نہیں رہا کہ ٹھیکداروں سے 25 فیصد کمیشن لے، ماضی کے نمائندوں نے عوام کیلئے کبھی بھی کچھ نہیں کیا۔ شجاعت حسین اور میں نے کبھی کسی کیلئے بھی کسی افسر کو انتقامی کارروائی کرنے کے لئے نہیں کہا۔
مسلم لیگ قاف کے جواں سال لیڈر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ عوام میں جھوٹ بولنا اور ڈرامے کرنا ہماری عادت نہیں ہے، میرے خاندان کی سیاست چودھری ظہور الہیٰ نے شروع کی تھی، چودھری شجاعت حسین نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، انہوں نے کبھی اپنی جیب کا نہیں بلکہ عوامی مفاد کا سوچا، چودھری خاندان کا کبھی شیوہ نہیں رہا کہ ٹھیکداروں سے 25 فیصد کمیشن لے اور سچ تو یہ ہے کہ ماضی کے نمائندوں نے عوام کیلئے کبھی بھی کچھ نہیں کیا۔
چودھری شافع حسین نے کہا کہ ( چوہدری پرویز الٰہی کے اقتدار کے دوران)چودھری شجاعت حسین کو کارکنوں سے دور رکھا گیا تھا۔ ہماری ق لیگ میں 20 سے 25 بندوں کے ٹولوں نے کارکنوں کو شجاعت حسین سے دور رکھا ہوا تھا۔ چودھری شجاعت کو اپنے خلاف کارروائی کا ٹی وی سے پتہ چلا۔ ماضی کے نمائندوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ شجاعت حسین اور میں نے کبھی کسی کیلئے بھی کسی افسر کو انتقامی کارروائی کا نہیں بولا۔میں نے کسی کیخلاف انتقامی کارروائیاں نہیں کروائیں پرویز الہیٰ فیملی جھوٹا پروپیگینڈا نہ کریں۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے کبھی اپنی جیب کا نہیں بلکہ عوامی مفاد کا سوچا۔ چوہدری خاندان کا کبھی شیوہ نہیں رہا کہ ٹھیکداروں سے 25 فیصد کمیشن لیں۔
چودھری شافع حسین نے کہا کہ اڑھائی سال پہلے ہی چودھری پرویز الہیٰ فیملی کی خواہش تھی کہ مستقبل میں سیاست اپنی اپنی کرنی ہے،ہم تو چاہتے ہیں کہ چودھری برادران کے سیاسی خاندان کو اکٹھا چلنا چاہیے لیکن بیرون ملک مقیم مونس الہی میں اَنا آچکی ہے۔