وہ جہاں سے آئے وہاں سکولوں میں مویشی بندھے ہوتے ہیں، مریم نواز 

27 Jan, 2024 | 12:23 AM

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بورے والا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب آکر نواز شریف پر تنقید کرنے والے جہاں بھی جاتے ہیں ان کے دائیں بائیں ن لیگ کے منصوبے ہوتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ جہاں سے آئے ہیں وہاں اسکولوں میں مویشی بندھے ہوتے ہیں، تنقید کرنے والے کوئی نواز شریف کے مقابلے کا اپنا منصوبہ بھی بتائیں۔

 مریم نواز نے کہا  کہ ن لیگ کا منشور واضح ہے اور کل منشور کا اعلان کیا جائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ روٹی، چینی، آٹا، دالوں کی قیمتیں کم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور یہی ہمارا منشور ہے، ہر ضلع میں دانش اسکول بنائیں گے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ باقی جماعتیں جنوبی پنجاب کے نام پر سیاست کر رہی ہیں، لوگ جنوبی پنجاب کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا کر چلے گئے، جنوبی پنجاب کی خدمت صحیح معنوں میں صرف نوازشریف نے کی ہے۔

مریم نواز  نےپارٹی کارکنوں، ووٹرز اور سپورٹرز کو ہدایات کی کہ 8 فروری کوالیکشن ڈے پر صبح صبح اپنے گھر والوں رشتے داروں کو لے جا کر شیر پر مہر لگائیں۔

مزیدخبریں