(ویب ڈیسک)پنجاب بیوروکریسی/ تقرروتبادلے ،کمشنر لاہور عامر جان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔چودھری علی رندھاوا کو کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا۔
کمشنر ملتان اشفاق احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،عامر خٹک کو کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی ثاقب منان کو عہدے سے ہٹا کرلیاقت علی چھٹہ کو کمشنر راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔ناصر محمود بشیر کو کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا۔کمشنر گجرات احمد کمال مان ،
کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نوید حیدر شیرازی کو کمشنر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا اور کمشنر گجرات کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔کمشنر ساہیوال جاوید اختر محمود کو عہدے سے ہٹا کرشعیب اقبال کو کمشنر ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔