گوشت نہ ملا تو جنگل کا بادشاہ گھاس کھانے لگ گیا، ویڈیو وائرل

27 Jan, 2023 | 10:01 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پوری ہرن کھانے والا شیر گھاس کھانے لگ گیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

تفصیلات کے مطابق عام طور سے یہی سمجھا جاتا ہے کہ جنگل کا بادشاہ کبھی گھاس نہیں کھاتا، اور صرف شکار کا گوشت ہی کھاتا ہے، حقیقت بھی یہی ہے کہ شیروں کی بنیادی غذا گوشت ہے، تاہم وٹامنز اور معدنیات کی کمی پوری کرنے کے لیے گھاس بھی کھالیتے ہیں۔ 

سوڈان کے دارلحکومت خرطوم کے چڑیا گھر میں گھاس کھاتے ہوئے ایک شیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ویڈیو فوٹو شاپ نہیں ہے، تاہم حیران ہونے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ شیر بھی کبھی کبھار گھاس پھوس کھاتے ہیں۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے فیس بک پر پوسٹ میں لکھا کہ یہ درست ہے کہ گھاس شیروں کی حقیقی غذا نہیں، تاہم ہاضمے کی خرابی کی وجہ سے شیر گھاس پھوس بھی کھا لیتے ہیں، اس سے گوشت ہضم ہرنے میں مدد ملتی ہے۔

 
 

مزیدخبریں