عمران خان کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا ،اسحاق ڈار  

27 Jan, 2023 | 09:52 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے آج معیشت کے غلط اعداد و شمار پیش کئے،عمران خان جھوٹ بولنے کے عادی ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس چوائس سیاست یا ریاست تھی، عمران خان! ہم آپ کی تباہی ٹھیک کررہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ عمران خان نے آج معیشت کے غلط اعداد و شمار پیش کئے، عمران خان جھوٹ بولنے کے عادی ہیں،

 وزیر خزانہ کاکہناتھا کہ عمران خان کا ہدف ہے کہ ان کی حکومت نہ رہے تو ریاست بھی نہ رہے،عمران خان کے پیدا کردہ برے حالات سے ریاست کو بچایا، معیشت کے برے حال کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں، عمران خان کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا۔

مزیدخبریں