پارٹی چیئرمین لکھنے پرنوٹس کا معاملہ ، عمران خان کی الیکشن کمیشن کاروائی کےخلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر

27 Jan, 2023 | 09:18 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پارٹی چیئرمین لکھنے پر بھجوائے گئے نوٹس کے معاملے پر عمران خان کی الیکشن کمیشن کی کاروائی کےخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 30 جنوری کو سماعت کرے گا،لارجر بنچ میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم شامل ہیں، لارجر بنچ میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں،رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کے متعلق کاز لسٹ جاری کردی ،جسٹس جواد حسن نے عمران خان کی درخواست کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

مزیدخبریں