جمائما خان کی لکھی فلم جلد ہی پاکستان میں ریلیز کی جائے گی ، ٹریلر نے دھوم مچا دی

27 Jan, 2023 | 09:04 PM

زین مدنی : عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی لکھی ہالی ووڈ فلم مارچ میں لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی ۔ 

فلم وٹ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘کو سینما چین ایٹریم پاکستان میں ریلیز کرے گی ،فلم میں اداکارہ سجل علی نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی فلم کی کاسٹ مین شامل ہیں ۔فلم کو بھارتی ہدایتکار شیکھر کپور نے ڈائیریکٹ کیا ہے ۔فلم اب تک مختلف فلم فیسٹیولز میں دکھائی جا چکی ہے۔

اداکارہ سجل علی کی پہلی عالمی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کو آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کردیا گیا، تاہم اسے پاکستان میں رواں برس مارچ تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم کو پاکستان میں بھی جنوری کے آغاز میں ریلیز کردیا جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا اور اسے مرحلہ وار مختلف ممالک میں پیش کیا جائے گا۔

’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کا پریمیئر 24 جنوری کو سڈنی میں ہوا اور اسے 26 جنوری کو آسٹریلیا بھر کی سینماؤں میں پیش کردیا گیا۔’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کو سینماؤں میں پیش کیے جانے سے قبل مختلف فلم فیسٹیولز میں بھی دکھایا گیا اور اسے ستمبر 2022 میں ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

معروف سینما گروپ ایٹریم نے تصدیق کی کہ سجل علی کی پہلی عالمی فلم کو مارچ کے پہلے ہفتے ریلیز کیا جائے گا جب کہ دوسری سینماؤں کی انتظامیہ نے بھی تصدیق کی کہ فلم کو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ہدایات بولی وڈ فلم ساز شیکھر کپور نے دی ہیں اور اس میں شبانہ اعظمی سمیت دیگر بھارتی اداکار بھی دکھائی دیں گے۔فلم کو جہاں جمائمہ خان نے پروڈیوس کیا ہے، وہیں انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھی ہے۔

مزیدخبریں