ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کیلئے کیریئر کے اختتام پر نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ خواتین کھلاڑیوں کیلئے امید ہیں ، مجھے آپ کے کیریئر پر فخر ہے آپ بہت سے لوگوں کے لیے ہمت کا باعث ہیں ، ناقابل یقین کیریئر پر بہت بہت مبارکباد۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں طلاق کی خبریں عام تھیں ، جن پر دونوں جانب سے کسی قسم کا کوئی بھی ردعمل نہیں آیا ، لیکن اب شعیب ملک کی جانب سے ثانیہ مرزا کیلئے غیر سگالی پیغام آ گیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کر رہے ہیں، شعیب ملک کے پیغام کو اب تک 8ہزار کے قریب لائک کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ایک ساتھ پروگرام بھی ہوسٹ کر رہے ہیں ، لیکن اچنبے کی بات یہ ہےجو طلاق کی خبروں کو پختہ کرتی ہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنے نام سے شعیب ملک کا نام ہٹا دیا ہےاور طلاق کی خبروں کے بعد انہوں نے شعیب ملک کے ہمراہ تمام تصاویر بھی اکاونٹ سے ہٹا دی ہیں ۔