انتخابات! نوازشریف نے اہم ہدایات جاری کردیں

27 Jan, 2023 | 07:06 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  نوازشریف کی ہدایت، مسلم لیگ ن نے انتخابات کے تیاریاں شروع کردیں۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت  مسلم لیگ ن کے پرانے ٹکٹ ہولڈرز اور امیدواروں کا آن لائن اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس میں شہبازشریف نے امیدواروں کو انتخابات کی بھرپور تیاری کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ٹکٹوں کا فیصلہ امیدواروں کی عوامی مقبولیت ، ساکھ اور کارکردگی کی بنیاد پر کرے گی۔اتحادی حکومت نے ذاتی سیاسی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دی۔ملک کا دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے اور اس کی سیاسی قیمت ادا کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے عوام کو سبز باغ نہیں دکھائے حقیقت بتائی۔انتخابات میں پوری تیاری اور ہوم ورک کے ساتھ جائیں گے۔مشکل وقت جلد ختم ہو جائے گا عوام کی تکالیف کا احساس ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ن لیگ میں تقیسم اور تفریق کی باتیں کرنے والے جان لیں ہم سب نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے لیگی امیدواروں کو مریم نوازکی قیادت میں ہونے والے جلسوں اور ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لیگی امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں بھی عوامی رابطہ مہم شروع کریں، اس کے علاوہ لیگی امیدوار عوام کو مہنگائی اور معیشت کی بدحالی میں تحریک انصاف کی حکومت کے کردار اور دیگر حقائق سے بھی آگاہ کریں۔

مزیدخبریں