(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز لاہور میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں آج موسم سرد ، خشک اورمطلع ابر الودرہا،لاہور کاکم سے کم درجہ حرارت5 اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری ریکارڈکیا گیا ہے،ماہرین کی طرف سے لاہور والوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت بھی کئی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اتوارکے روز بارش کا امکان ظاہر کیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ کم سے کم درجہ حرارت5 زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری ریکارڈکیاگیا۔
ادھر آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آ گیا،شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 218 ریکارڈکی گئی،جوہر ٹاؤن کے بلاک268 ، شاہدرہ میں آلودگی کی شرح 264ریکارڈکی گئی،فیز 8 ڈی ایچ اے249 ، کوٹ لکھپت 246،اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 238یکارڈکی گئی۔