بھارت میں قید 17پاکستانی رہا،واہگہ بارڈ پر پاکستانی حکام کے حوالے   

27 Jan, 2023 | 06:11 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھارت میں قید مزید 17 پاکستانی قیدیوں  کو رہائی مل گئی  ہے ، واہگہ بارڈ پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کی جانب سے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹڑ پر پیغام جاری کیا گیا  ہے،  جس میں کہا گیاہےکہ  17پاکستانی قیدیوں کو آج واہگہ بارڈر کے راستے  واپس پاکستان بھیجا گیا ہے، پیغام میں اس عمل سےمتعلق تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں اور کہاگیا ہےکہ وزارت خارجہ، بھارتی حکومت کے مربوط تعاون سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔

 پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کا مزید کہنا تھا کہ  بھارتی جیلوں میں سزا مکمل کرنے والے پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں