مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، قیمتوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

27 Jan, 2023 | 06:07 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی  ہے، جس نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.45 فیصد مزید اضافہ ہوا ، ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، جبکہ ایک ہفتے میں 6 اشیاء سستی اور 20 میں استحکام رہا ، ایک ہفتے میں پیاز 5.51 فیصد مہنگا ہوا، چاول4.51 اور ٹماٹر 4.18 فیصد مہنگا ہوا۔

 دیگر چیزوں کی بات کی جائے تو ایل پی جی کی قیمت میں 5.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جن اشیا کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ان میں آٹا, دال چنا, دال مونگ بھی شامل ہیں ، جن اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ان میں آلو جو کہ تقریباً4.47 فیصد اور چکن 1.63 فیصد سستا ہوا ۔

مزیدخبریں