سٹی 42: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنر محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور عمومی صورتحال پر گفتگو ہوئی، عام انتخابات کے شفاف اورآزادانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ امن و امان پہلی ترجیح ہے، پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے، پر امن ماحول ہر شہری کا حق ہے، نگران حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے دوران صوبہ بھر میں انتظامیہ غیر جانبداری سے اپنے فرائض سر انجام دے گی،الیکشن کمیشن کے فریم ورک میں آئینی کردار ادا کریں گے۔