سٹی 42: گھی اور آئل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے پر شہریوں کی دہائی ۔
چیرمین ماربل انڈسٹری بورڈ ممبر لاہور چیمبر خادم حسین چودھری نے سٹی 42 سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنی مہنگائی ہوگئی ہے کہ 1 وقت ہنڈیا بنانا بھی انتہائی مشکل کردیا گیا ہے ۔ غریب کھائے گا کیا؟بچے کیسے پالے؟ حکومت بتائے۔ ڈالر کی قدر میں بے تحاشا اضافے پر صنعت کار پریشان،صنعتوں کا خام مال پہلے ہی بہت مہنگا ،ایل سیز نہیں کھل رہی ۔
ڈالر 25 سے 30 روپے مہنگا ہوگیا صنعت اتنی مہنگی لاگت پر کیسے چلے گی ،صنعت نہ چلی تو ایکسپورٹ کے اہداف پورے نہیں ہونگے۔حکومت کو چاہیے کہ انڈسٹری کا سوچے ۔
گھی اور آئل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے، عوام پریشان
27 Jan, 2023 | 05:06 PM