لاہور ہائیکورٹ کا ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اہم حکم جاری

27 Jan, 2023 | 03:05 PM

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہر کی ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اہم حکم جاری کردیا، کہا شہر کی ٹریفک رکنی نہیں چاہیے، ٹریفک جام سے نمٹنے کے ایمرجنسی اقدامات کیے جائیں۔

لاہور ہائیکورٹ  کے جج جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ شہر کی ٹریفک کو بلا تعطل رواں رکھنے کیلئے ہنگامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ عدالت نے ٹریفک کی جام سے نمٹنے کیلئے شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے مخصوص کال نمبرز کے بورڈ آویزاں کرنے اور رش والے علاقوں میں متبادل راستے دینے کا حکم دیا۔ ممبر ماحولیاتی کمیشن حناء حفیظ اللہ اسحق اور سید کمال حیدر نے عملدرآمدرپورٹ پیش کی ۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئےکہ سب کام سموگ کے تدارک کیلئے کررہے ہیں، عدالت نےسموگ کےتدارک کیلئے سیکرٹری ماحولیات کو ورکنگ پیپر بناکرچیف سیکرٹری کو دینے کا بھی حکم دیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے چینی ماہرین کی سموگ کنٹرول کرنے کے متعلق رپورٹ پیش کی، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ بیجنگ میں اس لئے سموگ پر قابو پالیا گیا کہ وہاں انڈسٹریاں شہر سے باہرمنتقل کی گئی تھیں۔

ریسٹورنٹس کا وقت بڑھانے کے حوالے سے وکیل نے استدعا کی جس پرعدالت نےکہاریسٹورنٹس کی اپنی پارکنگ نہیں، ان کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے، پھر بھی ایک ماہ تک رات ساڑھے دس بجے تک کھلا رکھنے کے بارے میں دیکھ لیتے ہیں، سید کمال حیدر نے عملدرآمد سے سٹی 42کو بھی آگاہ کیا۔عدالت نے محکمہ ماحولیات کے ترمیم شدہ رولز صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے  عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کردیدرخواست گزار نے مفاد عامہ کے تحت 22018 میں آلودگی کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی .

مزیدخبریں