ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹر کی پیپر مارکنگ کا معاوضہ بڑھا دیا

 تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹر کی پیپر مارکنگ کا معاوضہ بڑھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹر کی پیپر مارکنگ کامعاوضہ بڑھا دیا، پیپر مارکنگ ریٹ 5 روپے تک بڑھنے پر اساتذہ خوش، امتحانی عملے نے بورڈ حکام سے معاوضوں میں سے ٹیکس کٹوتی نہ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی پیپر مارکنگ فیس بڑھا دی، فی پیپر مارکنگ کا ریٹ 5 روپے تک بڑھا دیا گیا،  پیپر مارکنگ سٹاف کو مزید سہولیات ملنے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی، میٹرک میں پچاس سے زائد پیپر چیک کرنیوالے ایگزامینرز کو 45 روپے فی پیپر دیا جائےگا،پچاس سے کم کاپیاں چیک کرنے پر فی پیپر ریٹ 35 روپے ملیں گے۔ انٹرمیڈیٹ کے پچاس سے زائد پیپر چیک کرنے پر 50 روپے فی پیپر ملے گا۔

انٹر میں پچاس سے کم کاپیاں چیک کرنیوالے ایگزامینرز کو 40 روپے فی پیپر دیا جائے گا۔اسسٹنٹ ٹو ہیڈ ایگزامینر کو فی پیپر چیک کرنے کا ساڑھے تین روپے ادا کیے جائیں گے۔ پیپر مارکنگ عملے نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ امتحانی عملے نے ادائیگیاں بغیر ٹیکس کٹوتی کے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔