نئی گاڑیاں خریدنے پر غیر رسمی پابندی عائد

27 Jan, 2023 | 12:44 PM

(قیصر کھوکھر) محکمہ خزانہ نے نئی گاڑیاں خریدنے پر غیر رسمی پابندی عائد کر دی۔

محکمہ خزانہ نے نئی گاڑیاں خریدنے کی تمام سمریاں واپس کر دی ہیں اور محکموں کو کہا ہے کہ نئی گاڑیاں خریدنے کی سمریاں فی الحال ارسال نہ کی جائیں، محکمہ خزانہ نے فنڈز کی کمی کے پیش نظر نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کی ہے ۔مختلف محکموں کی جانب سے گاڑیاں خریدنے کیلئے فنڈز فراہم کرنے کیلئے سمریاں بھیجی گئی تھیں جنہیں اب واپس کر دیا گیا۔

  محکمہ خزانہ نے ترقیاتی فنڈز کے اجرا پر پابندی عائد کر دی گئی, پہلے سے منظور شدہ منصوبوں کا بھی ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، محکمہ خزانہ نے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کو روکنے کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئی نیا ترقیاتی فنڈز جاری نہیں ہوگا پہلے سے منظور شدہ منصوبوں کا بھی ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔

حکام کے مطابق سابق حکومت نے پورے صوبے کو نظرانداز کرکے صرف دو اضلاع پر نوازشات کی بارش کر رکھی تھی جس کے باعث ترقیاتی توازن بگاڑ کا شکار تھا۔

 
 

مزیدخبریں