پنجاب کی نگران کابینہ میں کس کو کونسا محکمہ ملے گا؟ نام سامنے آگئے

27 Jan, 2023 | 11:17 AM

(قیصر کھوکھر) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام صوبائی وزراء کو محکمے الاٹ کر دئیے , عامر میر کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان الاٹ کردیا گیا . 

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نےنئے8 وزراء کو محکمے الاٹ کردیئے ہیں، ایس ایم تنویر کو محکمہ انرجی اور محکمہ انڈسٹریز دیا گیا ہے،ڈاکٹر جاوید اکرم کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر الاٹ کیا گیا ہے، ابراہیم مراد کو محکمہ بلدیات ، بلال افضل کو محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، ڈاکٹر جمال ناصر کو محکمہ پرائمری ہیلتھ دیا گیا ہے۔

اسی طرح منصور قادر کو محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سکولز ایجوکیشن، سید اظفر علی ناصر کو محکمہ اوقاف اور زکوۃ،عامر میر کو محکمہ اطلاعات الاٹ کیا گیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔

مزیدخبریں