شیخ رشید احمد سے لال حویلی خالی کرانے کا فیصلہ

27 Jan, 2023 | 10:15 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے لال حویلی خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، متروکہ وقف املاک بورڈ نے قانو ن نافذ کرنیوالے اداروں سے مدد مانگ لی۔

 متروکہ وقف املاک بورڈ نے سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا جس کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مدد مانگ لی گئی، آئندہ 24 گھنٹے میں لال حویلی خالی کرانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان کا کہنا ہے کہ لال حویلی خالی کرانے کے آپریشن کیلئے رینجرز، پولیس اور ایف آئی اے سے مدد مانگی گئی ہے، صرف لال حویلی نہیں بلکہ غیرقانونی قابضین سے تمام عمارتیں خالی کرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کا فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے، متروکہ وقف املاک کی عمارتیں خالی کرانے کیلئے آپریشن اگلے 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں