ویب ڈیسک: راولپنڈی میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو احتجاج کیلئے لمبا پروگرام دے دیا۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان سے کہا ہے ٹانگ ٹھیک ہونے پرکراچی سے خیبر ٹرین مارچ کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کو نااہل کرانا اور اس کی جان لینا چاہتے ہیں، جو جے آئی ٹی بنی ہے اسےخراب کیا گیا تاکہ قوم حقیقت نہ جان سکے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ جب تک عمران خان سیاست میں ہے ان کی سیاست دفن ہے۔