حکومت نے ڈالر کی قیمت پر کنٹرول ہٹا کر درست فیصلہ کیا،مفتاح اسماعیل

27 Jan, 2023 | 09:49 AM

ویب ڈیسک: ڈالر کی قیمت پر کنٹرول ہٹا کر حکومت نے درست فیصلہ کیا، اس کے بعد اسٹاک مارکیٹ بھی اوپر گئی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ بلآخر حکومت نے وہ مثبت قدم لے لیا ہے جس سے ڈیفالٹ کا خطرہ کم ہو جائے گا۔

سابق وزیر خزانہ کامزیدکہنا تھا کہ ڈیفالٹ کے خلاف پاکستان کی ضمانت آئی ایم ایف ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے پیٹرول بھی مہنگا ہو گا لیکن حکومت کو اسپیس دینی چاہیے۔

مزیدخبریں