مریم نواز وطن واپسی کیلئے لندن سے دبئی روانہ

27 Jan, 2023 | 08:49 AM

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز   وطن واپسی کیلئے   لندن سے دبئی کیلئے   روانہ ہوگئیں۔

مریم نوازنجی ائیرلائن کی پرواز سے دبئی پہنچیں گی جہاں ایک روز قیام کے بعد ہفتے کو پاکستان پہنچیں گی۔ مریم نواز دبئی میں ایک روز قیام کے بعد ہفتے کی شام لاہور پہنچیں گی، جہاں سے انہیں ریلی کی صورت میں ائیر پورٹ سے جاتی امرا رائیونڈ لے جایا جائے گا۔

مریم نواز گزشتہ سال اکتوبر میں لندن پہنچیں تھیں، لندن میں قیام کے دوران فیملی کے ساتھ یورپ میں تعطیلات بھی گزاریں۔ مریم نواز نے جینوا جا کر اپنے گلے کی سرجری بھی کرائی، نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مقرر کیا۔ لندن میں قیام کے دوران بھی مریم نواز سیاسی طور پر فعال رہیں۔

مزیدخبریں