اسلام آباد:وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  کی الیکشن کمیشن کو ای وی ایم مشینیں  دینے سے معذرت 

27 Jan, 2022 | 10:55 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ای وی ایم مشینیں  دینے سے معذرت کر لی۔ 

ذرائع کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خود مشین تیار نہیں کر سکتی ،جو ماڈل مشینیں بطور ماڈل دکھائی گئی تھی وہ پرائیویٹ کمپنی کی تیار کردہ تھی ۔

ذرائع کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ  ابھی تک کوئی الیکٹرانک مشین نہیں خریدی،مشینوں کو پیپرا قوانین کے تحت  خریدنا الیکشن کمیشن کا ہی استحقاق ہے ، الیکشن کمیشن مروجہ قوانین کے تحت آنے والے انتخابات کے لیے مشینوں کی خریداری کا عمل شروع کرے ، الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کے پروجیکٹ کے لیے پی سی ایس آئی آر میں  جگہ فراہم کی جائے گی ۔وزارت سائنس  اینڈ ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کے معاملے پر تمام قانونی تعاون کے لیے تیار ہے ۔

 واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت اینڈ ٹیکنالوجی سے پرائیویٹ کمپنیوں سے ای وی ایم مشینوں کی خریداری پر تحفظات کا اظہار کیا تھا،الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے 3900 مشینیں مانگ رکھی تھی۔

 دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز کی میڈیا سے گفتگو  میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی سلیکشن اور خریداری کا مجاز ہے،الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لئے ٹینڈر جاری کرے اور مشینیں خریدے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ای وی ایم کا تصور دیا، ہم خود سے مشین نہیں بناتے۔ہم نے ثابت کیا کہ عوامی مزاج کے مطابق ای وی ایم مشین مقامی طور پر تیار ہوسکتی ہے۔

 وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز کے مطابق ہم نے چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی کہ مشینوں کی خریداری کرے، الیکشن کمیشن جس مشین کو بہتر سمجھتی ہے، وہی خریدے، مشینوں کی سٹوریج کیلئےالیکشن کمیشن کو پانچ سو میٹر کی حدود میں جگہ آفر کی ہے،ہمارا کام الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا ہے۔

مزیدخبریں