(ویب ڈیسک)لاہور ائیرکوالٹی انڈیکس شہر پہ ابھی بھی پنجے گاڑے ہوئے آج بھی شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 196 ریکارڈ کیا گیا۔ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنےکا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود اور چند مقامات پر ہلکی بارش برفباری پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
لاہور میں شہر بھر میں آج تیز دھوپ نکلی رہی جس کہ باعث ٹھند میں کمی دیکھنے میں آئی اور شہری اس موسم کو خوب انجوائے کرتے نظر آئے اور دوسری طرف ائیر کوالٹی پھر سے سر اٹھانے لگی فضائی آلودگی میں ایک دفعہ پھر سے اضافہ دیکھنے میں نظر آیا۔محکمہ موحولیات کا کہناتھا بر وقت ایکشن نہ لینے سے فضائی آلودگی پہ قابو پانا نا ممکن ہوتا جا رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتوں میں بھی دھوپ نکلے گی اور بارشوں کہ امکانات نہیں ظاہر کئے گئے۔آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہا۔خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہی۔محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ جمعہ کے روز بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان ہے،پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کی پیش گوئی کی گئی،خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہرُ پڑنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم شدیدسرد اور خشک رہے گا۔
پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، صوابی اور گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا،بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں بھی موسم سرد اورخشک رہے گا۔کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اورموسم شدید سرد رہے گا۔گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود اور چند مقامات پر ہلکی بارش برفباری ہو سکتی ہے۔