(علی ساہی)شراب پی کر گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کےخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ،پیر سے لاہورسمیت ملک بھرمیں موٹرویز اور ہائی ویز پر الکوحل لیول چیک کرنے کے لئے تمام نیشنل ہائی وی اور موٹروے پولیس کی پٹرولنگ ٹیموں کو آلات فراہم کرنے کافیصلہ،شراب نوشی کرنے والوں ڈارئیوروں کےخلاف مقدمات درج ہوں گے جبکہ لائسنس کینسل کئے جائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق شراب پر کر گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کےخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا۔پیر سے لاہورسمیت ملک بھرمیں موٹرویز اور ہائی ویز پر الکوحل لیول چیک کرنے کے لئے تمام نیشنل ہائی وی اور موٹروے پولیس کی پٹرولنگ ٹیموں کو الات فراہم کرنے کافیصلہ کیا گیا۔آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہناتھا کہ موٹروے شراب نوشی کرنے والوں ڈارئیوروں کےخلاف مقدمات درج ہوں گے جبکہ لائسنس کینسل کئے جائیں گے۔
شراب نوشی کرکے ڈرائیونگ کی وجہ سے ٹریفک حادثات بڑھ رہے ہیں ۔ دوران چیکنگ نشے کی حالت میں پائے جانے والے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرواکر گاڑی بند کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ ڈرائیور کے متعلقہ اتھارٹی سے لائسنس بھی منسوخ کروایا جائے گا۔شراب نوشی کرنےوالوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے آئی جی موٹروے نے ٹویٹ کے ذریعے عندیہ دے دیا۔